27 جنوری 2013 - 20:30

فرانس کی وزارت دفاع نے افریقی ملک مالی کے شمالی شہر "گائو" پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: فرانس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے تصدیق کی کہ اسکی فوج نے گائو پر فضائی حملہ کیا ہے تا ہم فرانس کی وزارت دفاع نے اپنے اس بیان میں اس آپریشن کے دوران "انصارالدین " گروہ کے سربراہ کے گھر پر حملے کی تردید کی ۔
ادھر فرانس کے وزیراعظم نے مالی کی جنگ میں دوسرے ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔ "جان مارک ایرو" نے یورپی یونین اور لاطینی امریکہ کے اجلاس کے بعد ،مالی میں جاری جنگ کے بارے میں اجلاس میں شریک رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مالی کے شمال میں شدت پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں فرانس کو مدد دینے پر تاکید کی ۔
دوسری جانب فرانس کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے "تومبوکتو" شہر کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہ اس شہر کے دروازوں پر حملے کا انتظار کررہی ہے۔
کئی برسوں تک مالی اور دوسرے افریقی ممالک پر سامراجی تسلط قائم کرنیوالا ملک ،فرانس نے گیارہ جنوری کو شدت پسندوں کے مقابلے میں مالی کی حکومت کو مدد دینے کا بہانہ بناکر اس ملک کے شمالی علاقوں میں فوجی مداخلت کا آغاز کیا۔ 

.......

/169